نائب وزیراعظم کی ابوظہبی محکمہ خزانہ کے چیئرمین سے ملاقات، اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق

News Image

دبئی : نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ابوظہبی کے محکمہ خزانہ کے چیئرمین جاسم محمد بو عتابہ سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان برادرانہ تعلقات اور اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان میں یو اے ای کی سرمایہ کاری بڑھانے اور دوطرفہ تجارتی تعلقات کو وسیع کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات میں اتصالات کی پاکستان میں جاری سرمایہ کاری اور پی ٹی سی ایل میں یو اے ای کی شراکت داری سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو قیادت کی ہدایات کے مطابق نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان میں سرمایہ کاری، تجارت اور مشترکہ منصوبوں کے لیے نئی راہیں کھولنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر جاسم محمد بو عتابیہ نے مشترکہ اہداف کے حصول اور بقایا جات کے جلد تصفیے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

DATE . Jan/24/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top