
اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ، سینٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت پاک-ترکیہ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں کمیٹی کو دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبوں میں پیش رفت سے آگاہ کیا گیا، جن میں معیشت، تجارت، صنعت، تعلیم، صحت، توانائی، دفاع، انفراسٹرکچر اور رابطہ شامل ہیں۔
سینٹر محمد اسحاق ڈار نے اتفاق شدہ تجاویز اور منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد کے لیے ترکیہ کے ساتھ کثیر الجہتی تعاون کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اجلاس میں سیکرٹری خارجہ، اقتصادی امور ، صحت، آبی وسائل، پیٹرولیم، توانائی کے سیکرٹریز اور متعلقہ محکموں کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔
DATE . Aug/9/2025