نائب وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس،اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ پر بریفنگ

News Image

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزارتِ دفاع نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، جس کا مقصد ملک میں معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کو وسعت دینا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس نوعیت کے اقدامات سے نہ صرف قومی اثاثوں کی بہتری ممکن ہو گی بلکہ معیشت کو بھی استحکام حاصل ہو گا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پٹرولیم، وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری، ایس اے پی ایم طارق باجوہ ، وفاقی سیکرٹری کابینہ، دفاع، نجکاری اور مختلف وزارتوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

DATE . Jan/3/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top