نائب وزیراعظم کی سری لنکا کے وزیر خارجہ سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات ودیگرامور پر گفتگو

News Image

کوالالمپور:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سری لنکا کے وزیر خارجہ وجیتھا ہیراتھ سے ملاقات کی۔جس میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات سمیت متعدد علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق کوالالمپور میں 32ویں آسیان علاقائی فورم کی وزارتی میٹنگ کے موقع ہونے والی ملاقات میں دونوں وزراء نے پاکستان سری لنکا تعلقات کی مضبوطی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات بالخصوص اعلیٰ سطح کے تبادلوں، اقتصادی تعلقات کومربوط بنانے ، مذہبی سیاحت اور تعلیمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ علاوہ ازیں خطے کی حالیہ پیش رفت سمیت متعدد علاقائی اور عالمی امور پر بھی بات چیت کی گئی ۔

DATE . July/11/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top