
اسلام آباد:نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارسے ایران کے وزیرِخارجہ سید عباس عراقچی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے ۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایران اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا اور تیزی سے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا۔
نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے ایران کے خلاف بلاجواز حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کشیدگی میں فوری کمی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بحران کے پرامن اور مذاکراتی حل کے لیے سفارتی عمل کی فوری بحالی ناگزیر ہے۔
DATE . Mar/1/2026


