نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے الجزائر کے وزیرِ خارجہ کاٹیلی فونک رابطہ ، باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ

News Image

اسلام آباد:نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو الجزائر کے وزیرِ خارجہ احمدعطف کی جانب سے ٹیلیفون کال موصول ہوئی۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور الجزائر کے درمیان بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے اقوامِ متحدہ سمیت مختلف بین الاقوامی فورمز پر تعاون اور ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

DATE . Oct/30/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top