نائب وزیرِ اعظم کی زیر صدارت توانائی کے شعبے میں اقدامات کا جائزہ اجلاس

News Image

اسلام آباد:نائب وزیرِ اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن سیکٹر میں درپیش چیلنجز کے حل کے لیے کمیٹی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں قلیل، درمیانے اور طویل مدتی اقدامات کو حتمی شکل دی گئی اور گزشتہ اجلاس میں کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

نائب وزیرِ اعظم نے ڈیجیٹلائزیشن کے تحت ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پیٹرولیم کانسٹیٹیوشنز (ڈی جی پی سی) کے ورک فلو میں ہونے والی پیش رفت کو سراہا، جس سے کاروباری عمل آسان اور سیکٹر کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔

انہوں نے پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے کمیٹی کے پچھلے فیصلوں کے مطابق آف شور بڈ راؤنڈز کروانے کی کوششوں کو بھی سراہا۔ کمیٹی نے 23 نئے آف شور بلاکس کے ایوارڈ پر اطمینان کا اظہار کیا اور نئے شراکت داروں کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیا۔

نائب وزیرِ اعظم نے ایل پی جی پلانٹ کی دوبارہ بحالی کے لیے کیے گئے مشترکہ اقدامات کو سراہا اور زائد ایل این جی کے انتظام اور پیٹرول میں ممکنہ ایتھنول ملاوٹ سمیت توانائی کے شعبے میں ترقی اور کارکردگی بڑھانے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

DATE . Dec/19/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top