نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اورترک وزیرخارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ ،دوطرفہ تعلقات اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال

News Image

اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اورترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں وزراء نے جاری دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور عالمی سطح پر ہونے والی حالیہ پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا۔

دونوں فریقین نے 10 جنوری 2026 کو جدہ میں منعقد ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس کے شیڈول کو خوش آئند قرار دیا۔

DATE . Jan/9/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top