نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور ناروے کے وزیر خارجہ کاٹیلی فونک رابطہ ، مشرقِ وسطیٰ اور خطے کی صورتحال پر گفتگو

News Image

اسلام آباد: نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایڈے سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں مشرقِ وسطیٰ کی تازہ صورتحال اور خطے کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجما ن دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ میں بدلتی ہوئی صورتحال اور اس کے خطے سمیت عالمی سطح پر ممکنہ اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے کشیدگی میں کمی، بین الاقوامی قوانین کے احترام اور مسائل کے حل کے لیے مکالمے اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔

گفتگو کے دوران پاکستان اور افغانستان کی صورتحال بھی زیر بحث آئی۔ ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایڈے نے اسلام آباد کی ایک مسجد میں ہونے والے دہشتگرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے دہشتگردی کی ہر شکل کی مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف مشترکہ موقف کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر اسحاق ڈار اور ناروے کے وزیر خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

DATE . Mar/13/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top