نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار چین کے تین روزہ دورے پر روانہ

News Image

اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار چین کے تین روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ یہ دورہ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی دعوت پر کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق، اس دورے کے دوران اسحاق ڈار چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات کریں گے جس میں جنوبی ایشیا کی ابھرتی ہوئی علاقائی صورتحال، خطے میں امن و استحکام اور باہمی دلچسپی کے عالمی و علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس اہم دورے میں دونوں رہنما پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوں پر بات چیت کریں گے، جن میں اقتصادی تعاون، سی پیک، سرمایہ کاری، تجارت، اور دفاعی تعلقات شامل ہیں۔

یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان جاری اعلیٰ سطح کے روابط اور قریبی اسٹریٹجک شراکت داری کا تسلسل ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان اعتماد اور دوستی کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

DATE . May/19/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top