نائب وزیر اعظم کی بنگلہ دیش کے مشیر برائے امور خارجہ سے ملاقات ، سیاسی، اقتصادی، ثقافتی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ

News Image

نیویارک :اقوام متحدہ میں “دو ریاستی حل” سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی بنگلہ دیش کے مشیر برائے امور خارجہ، محمد توحید حسین سے ملاقات ہوئی۔ یہ دونوں رہنماؤں کے درمیان اکتوبر 2024 سے اب تک چوتھی ملاقات تھی۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور سیاسی، اقتصادی، ثقافتی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ فریقین نے عوامی روابط اور خطے میں رابطہ کاری بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مستقبل قریب میں اعلیٰ سطحی دوروں کے تبادلے پر آمادگی ظاہر کی۔

علاوہ ازیں دونوں ممالک نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت اور انسانی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور فلسطینی عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی اور ان کے جائز اور دیرینہ موقف کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔ فریقین نے امید ظاہر کی کہ یہ کانفرنس فلسطین کے مسئلے کے پرامن حل کی جانب مؤثر پیش رفت کا باعث بنے گی۔

DATE . July/29/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top