نائب وزیر اعظم کی زیر صدارت بلوچستان سے متعلق سٹیئرنگ کمیٹی کاپہلااجلاس

نائب وزیراعظم محمداسحاق ڈارنے بلوچستان میں ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن سےمتعلق سٹیئرنگ کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر تونائی سردار اویس احمد خان لغاری، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور وزارت خزانہ کے حکام نے شرکت کی۔نائب وزیراعظم نے بلوچستان میں بجلی کے غیر ادا شدہ بلوں اور غیر قانونی استعمال کے مالی مضمرات کو اجاگر کیا۔۔۔ انہوں نے بلوچستان میں ستائیس ہزار زرعی ٹیوب ویلوں کو سولرائز کرنے کے حکومتی فیصلے پر روشنی ڈالی۔ منصوبہ قابل تجدید توانائی اور موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے حکومت کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

DATE . NOV /21 /2024

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top