نشتر ہسپتال ملتان میں ڈائیلسز کے دوران ایڈز پھیلنے کامعاملہ: ایم ایس نشتر ہسپتال سمیت 6ڈاکٹرز اور ہیڈ نرس معطل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے نشتر ہسپتال ملتان میں ڈائیلسز کے دوران ایڈز پھیلنے پر ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر محمد کاظم سمیت 6ڈاکٹرز اور ہیڈ نرس کو معطل کرکے سیکرٹری ہیلتھ کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔وزیراعلیٰ نے نشتر ہسپتال جاکر ڈائیلسز مریضوں میں ایڈز پھیلنے کے واقعے کی خود جاکر جانچ پڑتال کی اوروائس چانسلر پرنسپل ،ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ،ہیڈ ایڈز کنٹرول پروگرام اور دیگر کا موقف سنا ۔وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ ایڈز ،ہیپاٹائٹس کے ہر 3ماہ بعد لازمی ٹیسٹ کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی ۔ پروٹوکول کے برعکس پرائیوٹ لیبارٹری سے ایڈز کے ٹیسٹ کرائے گئے اور ایڈز ثابت ہونے کے باوجود وارڈ کے ڈاکٹراور سٹاف نے واقعہ چھپانے کی کوشش کی ۔انکوائری رپورٹ میں ڈسپوزیبل ڈائیلسز کٹ اور ڈائی لائیزرز کو مختلف مریضں کیلئے بار بار استعمال کرنے کا انکشاف کیا گیا ۔مریم نواز نے امراض دل اور دیگر وارڈز کابھی معائنہ کیا اور وارڈز میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کا حکم دیا ۔

DATE . NOV / 23 / 2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top