نویں بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ فورم میں مجموعی طور پر 25 مفاہمتی یادداشتیں طے پائیں

دو روزہ نویں بیلٹ اینڈ روڈ  سمٹ فورم   12  ستمبر   کو ہانگ کانگ میں اختتام پذیر ہوا، جس میں تعاون کی مجموعی طور پر 25 یادداشتیں طے  پائیں ، جو ایک ریکارڈ بلند سطح ہے۔

 سمٹ  میں طے پانے والے 25 ایم او یوز میں سے 4 حکومتی تعاون اور 21 کاروباری و تجارتی تعاون ہیں جن میں انڈونیشیا، ملائیشیا، ویتنام، بحرین، کویت اور قازقستان کے سرکاری  و  کاروباری اداروں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

  اس سال سمٹ   میں پہلی بار  ایک نیا “گرین چیپٹر” شامل کیا گیا ہے تاکہ شرکاء  سبز کاروباروں کو فروغ دینے کے لئے ہانگ کانگ کے پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھانے کے بارے میں گفتگو کر سکیں۔ ہانگ کانگ ٹریڈ ڈیولپمنٹ کونسل کے مطابق، ہانگ کانگ کی گرین فنانس حالیہ برسوں میں  تیزی سے ترقی کر رہی ہے، اور گرین فنانسنگ کا پیمانہ مسلسل بڑھ رہا ہے.

DATE . Sep/9/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top