نگہت شاہ کی ریٹائرمنٹ اور تقرری، جامعہ نے دو الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کردیے

نگہت شاہ کی ریٹائرمنٹ اور تقرری، جامعہ نے دو الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کردیے
ڈاکٹر نگہت شاہ کو اکتوبر 2025 میں جے ایس ایم یو کا پرو وائس چانسلر بھی مقرر کیا گیا تھا__فوٹو: فائل

کراچی: نگہت شاہ کی ریٹائرمنٹ سے متعلق جامعہ نے دو الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کردیے۔

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی صاحبزادی پروفیسر ڈاکٹر نگہت شاہ کو ریٹائرمنٹ کے فوری بعد 3 سال کے لیے کنٹریکٹ پر پروفیسر آف گائناکالوجی کی حیثیت سے خدمات جاری رکھنے کی اجازت دی ہے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ یونیورسٹی نے ڈاکٹر نگہت شاہ کی ریٹائرمنٹ اور ریٹائرمنٹ کے فوری بعد 3 سالہ کنٹریکٹ پر خدمات جاری رکھنے کے دو الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کیے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر نگہت شاہ کو اکتوبر 2025 میں جے ایس ایم یو کا پرو وائس چانسلر بھی مقرر کیا گیا تھا اور اس تقرری کی مدت ان کی تاریخِ ریٹائرمنٹ تک مقرر تھی۔ 

یونیورسٹی کے نئے کنٹریکٹ نوٹیفکیشن میں انہیں 3 سال تک پروفیسر آف گائناکالوجی کی حیثیت سے خدمات جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

جے ایس ایم یو کے رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان کی جانب سے جاری ریٹائرمنٹ نوٹیفکیشن نمبر مطابق پروفیسر آف گائناکالوجی اینڈ آبسٹیٹرکس (BPS-21) اور پرو وائس چانسلر ڈاکٹر نگہت شاہ 12 اگست 2026 کی دوپہر (A.N.) سے سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہوگئیں۔ 

نوٹیفکیشن میں ان کی بطور پرو وائس چانسلر تقرری کے 6 اکتوبر 2025 کے نوٹیفکیشن کا بھی حوالہ دیا گیا ہے جس کے تحت ان کی تقرری مدتِ ملازمت مکمل ہونے تک تھی تاہم یونیورسٹی کے دوسرے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومت سندھ کے فیصلے اور مجاز اتھارٹی یعنی سنڈیکیٹ کی منظوری کے بعد پروفیسر نگہت شاہ کو جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں پروفیسر آف گائناکالوجی (BPS-21) کی حیثیت سے 3 سال کے لیے کنٹریکٹ پر خدمات جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے، ان کا کنٹریکٹ 13 اگست 2026 سے نافذ ہوگا، یعنی ان کی 12 اگست کی ریٹائرمنٹ کے اگلے ہی روز سے۔ 

یوں جے ایس ایم یو کے اپنے جاری کردہ دونوں نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر نگہت شاہ 12 اگست کو سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہوئیں اور کسی وقفے کے بغیر 13 اگست سے تین سال کے کنٹریکٹ پر اسی یونیورسٹی میں پروفیسر کی حیثیت سے اپنی خدمات جاری رکھیں گی۔

DATE . 13/ Aug/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top