
اسلام آباد:نیشنز ہاکی کپ کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے۔
ہیڈ کوچ اولمپین طاہر زمان کی نگرانی میں کھلاڑیوں کی تکنیک، فٹنس اور اسکلز پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔نیشنز ہاکی کپ 15 سے 21 جون تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گاجس میں 8 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ پول اے میں فرانس، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا اور ویلز شامل ہیں۔پول بی میں جاپان، پاکستان، ملائیشیا اور نیوزی لینڈ کو رکھا گیا ہے۔
پاکستان اپنی مہم کا آغاز 15 جون کو میزبان ملائیشیا کے خلاف کرے گا۔پاکستان کا دوسرا میچ 16 جون کو جاپان اور تیسرا میچ 18 جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول ہے۔سیمی فائنلز 20 جون جبکہ فائنل میچ 21 جون کو کھیلا جائے گا۔
DATE . May/23/025