نیشنل کمیٹی برائے آئی سی ٹی سکلز و کیپیسٹی ڈویلپمنٹ کااجلاس، ڈیجیٹل سکلز کے فروغ پر زور

News Image

اسلام آباد:وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ کی زیرِ صدارت نیشنل کمیٹی برائے آئی سی ٹی سکلز و کیپیسٹی ڈویلپمنٹ کا ساتواں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈیجیٹل سکلز کے فروغ کے لیے صنعت اور تعلیمی اداروں کے باہمی روابط مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ہواوے کے تعاون سے اب تک ایک لاکھ آئی سی ٹی ٹریننگز مکمل کی جا چکی ہیں۔آئی سی ٹی ٹریننگز کا ہدف تین لاکھ مقرر ہے۔اجلاس میں ڈگری مکمل ہونے سے قبل خاص طور پر کمپیوٹر سائنس کے طلبہ کے لئے ملازمت سے منسلک سکلز پر خصوصی گفتگو کی گئی۔شرکاء کی طرف سے ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کو نصاب کا ایک اہم حصہ قرار دیا گیا ۔وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے وزیرِ اعظم کے ڈیجیٹل نیشن پاکستان وژن کے تحت مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہنرمند ہیومن ریسورس کی تیاری پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں سیکریٹری آئی ٹی وزارتِ آئی ٹی و ٹیلیکام ، سیکریٹری آئی ٹی گلگت بلتستان، وزارتِ تعلیم ، ہائر ایجوکیشن کمیشن ، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ ، نسٹ ، جی آئی کے آئی ، ہواوے اور مختلف ٹیوٹاز کے حکام نے شرکت کی۔

DATE . Dec/18/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top