
نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں چیف آف دی نیول سٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا ہے۔
پاکستان نیوی کے کمانڈر سنٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔۔۔ 4 اکتوبر تک جاری اہنے والے ٹورنامنٹ میں ملک بھر کی ڈپارٹمنٹل ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ پاکستان نیوی اور پورٹ قاسم کے درمیان کھیلا گیا، جس میں پاکستان نیوی نے 2 کے مقابلے میں 3 گول سے کامیابی سمیٹی۔
ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہترین پلیٹ فارم فراہم کرنے کے ساتھ قومی کھیل ہاکی کو اُجاگر کرنا ہے۔
DATE . Oct/5/2025