نیویارک میں “یونائیٹڈ ایز ون ورلڈ، وائس آف پیس” فلم کنسرٹ کا انعقاد

نیو یا رک () چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام”یونائیٹڈ ایز ون ورلڈ، وائس آف پیس” نامی فلم کنسرٹ نیویارک کے لنکن سینٹر فار دی پرفارمنگ آرٹس میں منعقد ہوا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور ر چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ اور امریکہ میں چین کے سفیر شے فنگ نے اس موقع پر ویڈیو تقاریر کیں۔ امریکہ-چین تعلقات کی قومی کمیٹی کے صدر، اقوام متحدہ کے اداروں کے عملے اور امریکی آرٹ اور میڈیا کے حلقوں کے نمائندوں سمیت تقریباً 700 افراد نے اس فلم کنسرٹ میں شرکت کی۔
شن ہوئی شیونگ نے اپنی وڈیو تقریر میں کہا کہ موسیقی اور فلمیں بنی نوع انسان کی مشترکہ زبان ہیں۔ چائنا میڈیا گروپ کی طرف سے تیار کردہ پروگرام “اقوام متحدہ کا دورہ” اقوام متحدہ کے ٹیلی ویژن پر باقاعدگی سے نشر کیا جاتا رہا ہے۔ آج، ہم موسیقی کے ذریعے امن کے عزم کا اظہار کرتے ہیں اور کثیرالجہتی کے نفاذ کے لئے میڈیا کی طاقت فراہم کرتے ہیں۔کنسرٹ میں اقوام متحدہ کا سمفنی آرکسٹرا، اقوام متحدہ کا کورس، نیویارک انٹرنیشنل سمفنی آرکسٹرا، چینی پیانو ادک لانگ لانگ، امریکی وائلنسٹ رینڈل گوزبی اور دیگر بہت سے مشہور چینی اور غیر ملکی فنکاروں نے کلاسک فن پارے پیش کئے۔عالمی میڈیا میں تاحال اے پی، این بی سی ، فاکس نیوز اور امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، جرمنی، اسپین، جاپان، جنوبی کوریا، متحدہ عرب امارات،بھارت، اور ملائیشیا سمیت 58 ممالک اور علاقوں کے 1,317 مین اسٹریم میڈیا اداروں نے اس کنسرٹ کی رپورٹنگ کی ہے۔

DATE . Sep/25/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top