
پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم کامیابی ۔۔۔ نیو یارک کی ریاستی اسمبلی اور سینیٹ کی جانب سے پاکستانی نژاد امریکیوں کے اعزاز میں تاریخی قراردادیں منظور کرلی گئیں۔ 19 مارچ کو پاکستانی،امریکن بزنس ڈے جبکہ 23 مارچ کو ہیریٹیج ڈےکے طور پر منانے کی قرارداد بھی متفقہ طور پر منظورکرلی گئی۔ریاستی مقننہ کی جانب سے پاکستان کے ثقافتی ورثے اور نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی کی گرانقدر خدمات کا بھرپور اعتراف کیاگیا۔ سفیر رضوان سعید شیخ نے تاریخی قراردادوں کی متفقہ منظوری پر نیویارک ریاستی اسمبلی اور سینٹ کا شکریہ کیااور کہا کہ ریاستی مقننہ کا متفقہ فیصلہ اہم سنگ میل ہے جس سے عوامی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے-
DATE . Mar/21/2025