گلگت۔10دسمبر (اے پی پی):قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی زیر صدارت کے آئی یو سینڈیکیٹ کا 60واں اجلاس منعقد ہوا۔ شعبہ تعلقا ت عامہ کے آئی یو کے مطابق اجلاس میں وائس چانسلر کے ہمراہ سینڈیکیٹ کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال اور اہم فیصلے کئے گئے۔
وائس چانسلر کے آئی یو نے یونیورسٹی کومثالی درسگاہ بنانے کے لیے جامعہ کے ہر فرد کو کردار ادا کرنے پر زور دیا۔اس سے قبل وائس چانسلرنے اکیڈمک کونسل کے اجلاس کی صدارت کی ۔
– Advertisement –
اجلاس میں سینئرانتظامی آفیسران،سب کیمپسز کے فوکل پرسنز سمیت تمام شعبہ جات کے سربراہان موجود تھے۔اجلاس میں تعلیمی وتحقیقی امور،شعبہ جاتی امور سمیت اکیڈمک کلینڈراور سمسٹر خزاں کے فائنل امتحانات جیسے معاملات پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔T
DATE .DEC /11 /2024