سپینش ریسرمارک مارکیز نےاپنی شاندار فتوحات کا تسلسل برقرار رکھا اور لو مان میں ہونے والے موٹو جی پی سیزن کے چھٹےسٹیج فرنچ گراں پری کی سپرنٹ ریس اپنے نام کرلی ۔ان کے بھائی ایلکس مارکیز دوسرے اور سپین ہی کے فرمن ایلڈیگر تیسرے نمبر پر رہے۔ اس فتح کے ساتھ ہی مارک مارکیز نے اپنے بھائی ایلکس مارکیز سے چیمپئن شپ کی برتری بھی چھین لی۔پول پوزیشن حاصل کرنے والے فابیو کوارٹرارو کو ہوم گراں پری میں چوتھی پوزیشن پر اکتفا کرنا پڑا۔موٹو 2 میں مینوئل گونزالز جبکہ موٹو 3 میں میکسیمو کیلیس پول پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
Date . May/12/2025