ورلڈ موٹر ریلی چیمپئن شپ ۔ سفاری ریلی کینیا

اسٹوینا کے اوٹ ٹناک کو ورلڈ ریلی چیمپئن شپ کی تیسری ریس، سفاری ریلی کینیا میں برتری حاصل ہو گئی ہے۔
کاسارانی۔کینیا میں ہونے والی ریس کو دیکھنے کے لئے کینیا کے صدر ولیم۔روتو بھی موجود تھے۔ریس کے دوران ہر چیک پوائنٹ پر ہزاروں شائقین نے بھی ڈرائیورز کی مہارت کو خوب سراہا۔چیمپئن شپ لیڈرویلز کے الفن ایونز نے تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابتدائی سبقت لی تاہم 2019کے ورلڈ چیمپئن اوٹ ٹناک نے سب سے برق رفتار رہتے ہوئے نہ صرف دن کا اختتام چوتھی سے پہلی پوزیشن پر کیا بلکہ مجموعی برتری بھی حاصل کی۔جاپان کے تاکاموتو۔کاتسوتا نے 2.4سیکنڈکے فرق سے دوسرےنمبر پر اختتامی لائن عبور کی۔سفاری ریلی کینیا 23مارچ کو مکمل ہو گی۔

DATE . Mar/21/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top