
روم: ورلڈ نمبر ون اٹلی کے جینک سنر نے اے ٹی پی ماسٹرز 1000، اٹالین اوپن میں اپنی شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا ئی ۔ ڈوپنگ پابندی کے بعد واپسی کرنے والے سنر نے نیدرلینڈز کے جیسپر ڈی جونگ کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-2 سے شکست دی۔
ارجنٹینا کے فرانچیسکو سیرنڈولو نے آسٹریا کے سیباستیاں آفنر کو باآسانی 6-2 اور 6-4 سے ہرا کر لاسٹ 16 میں رسائی حاصل کر لی ، جہاں ان کا مقابلہ جینک سنر سے ہوگا۔
دیگر میچوں میں جمہوریہ چیک کے جیکب مینسک نے ہنگری کے فابیان مروزسن کو 6-4 اور 7-6 جبکہ پولینڈ کے ہیوبرٹ ہرکج نے امریکہ کے مارکوس گیرون کو تین سیٹس کے دلچسپ مقابلے کے بعد 6-3، 1-6 اور 6-1 سے ہرایا-
DATE . May/14/2025