
لندن:سکاٹ لینڈ کے ’گیری اینڈرسن ‘نے ورلڈ ڈارٹس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔
لندن میں کھیلے جارہے ایونٹ کے راؤنڈ آف16میں ’گیری اینڈرسن‘نے طویل مدتی حریف ’مائیکل وین گارون‘کو شکست دی۔55سالہ اینڈرسن نے چار۔ایک سے مقابلہ اپنے نام کیا۔2015 اور 2016 میں بیک ٹو بیک عالمی ٹائٹل جیتنے والے اینڈرسن چار سال بعد ورلڈ چیمپئن شپ کے ’لاسٹ ایٹ‘ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔
کوارٹر فائنل میں اینڈرسن کا مقابلہ انگلش ڈیبیوئنٹ ’جسٹن ہڈ‘سے ہوگا۔ورلڈ نمبر2’لیوک ہمفریز‘ اور ’جیان وین وین‘ بھی لاسٹ ایٹ میں پہنچ گئے ہیں۔
DATE . Dec/31/2025


