ورنا فٹبال کلب پنجگور نے’آل مکران شہید ڈپٹی کمشنر ذاکر کنر بلوچ ناک آؤٹ فٹبال ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔
تربت کے ضلع کیچ کی تحصیل مند میں ٹورنامنٹ کے فائنل میں ورنا فٹبال کلب پنجگور نے عبدالحکیم فٹبال کلب کو دو گول سے شکست دی۔ٹورنامنٹ کے آخر پرفاتح ٹیم کےلئے ایک لاکھ اور رنزاپ ٹیم کو پچاس ہزار روپےانعام سے نوازا گیا۔ٹورنامنٹ منتظمین اور شائقین نے دونوں ٹیموں کے بہترین کھیل کو سراہا۔ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد علاقے میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔
DATE . NOV / 24 / 2024