
اسلام آباد: افغان طالبان رجیم کی نام نہاد وزارت دفاع کا بے بنیاد جھوٹ و پراپیگنڈاایک مرتبہ پھر سے بے نقاب ہوگیا۔افغان طالبان رجیم کی جانب سے پاکستانی پوسٹوں پر قبضوں کے دعووںاور نقصانات کے پیش کردہ اعشاریوں میں بالکل بھی صداقت نہیں۔
یہ افغان عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے گھڑی گئی جھوٹی کہانیاں ہیں جو پہلے سے ہی دہشتگردوں کی پشت پناہی کرنے والے افغان طالبان رجیم کی وجہ سے تکلیفیں اٹھارہی ہے۔
وزارت اطلاعات و نشریات افغان طالبان اور انکی پراکسی فتنہ الخوارج کے نقصانات پر بروقت و باقاعدگی سے پیش کر رہی ہے۔ جہاں ضروری ہو، وہاں ساتھ تصاویر اور ویڈیو بھی میڈیا کو فراہم کی جارہی ہے اور افغان طالبان رجیم کی طرح جھوٹے پراپیگنڈے کا سہارا نہیں لیا جا رہا۔
افغانستان کے اندر دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی مصدقہ اطلاعات کو میڈیا کو براقت فراہم کیا جارہا ہے۔افغانستان طالبان رجیم کے بار بار کئے جانے والے جھوٹے دعوے ایک دیوانے کا خواب ہیں جو صرف افغان طالبان رجیم اور بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر موجود ہیں اور حقیقت سے انکا کوئی تعلق نہیں۔
DATE . Mar/15/2026


