
وزارت اطلاعات نے پاکستان کے لیے سعودی امداد اور سرمایہ کاری معطل ہونے کی خبروں کی تردید کردی۔
وزارت اطلاعات نے سعودی امداد اور سرمایہ کاری معطل ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سعودی امداد اور سرمایہ کاری معطل ہونے کی خبر جھوٹی ہے۔
وزارت اطلاعات کے مطابق یہ جھوٹا بیانیہ بھارت سے جڑے ایک پاکستان مخالف اکاؤنٹ سے گھڑا گیا ہے۔
وزارت اطلاعات نے مزید کہا کہ جھوٹے بیانیے کامقصد پاک سعودیہ دفاعی معاہدے کے تحت مضبوط تعلقات کے دوران خوف پھیلانا ہے۔
DATE . Mar/7/2026


