
واشنگٹن:وزیراعظم اورامریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور مختلف اُمور زیر ِغورآئے۔
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار بھی ملاقات میں موجود تھے۔وزیراعظم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ روبیو کو بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے غزہ امن منصوبے کے نفاذ کے لیے پاکستان کے تعاون کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں صدر ٹرمپ کی قیادت میں شراکت داری کی رفتار اورتعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئےپاکستان اور امریکہ کے اسٹریٹجک تعلقات کی اہمیت کو اُجاگر کیا گیا۔
وزیراعظم اور وزیر خارجہ مارکو روبیو نے دوطرفہ تجارت اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور دہشت گردی کے خلاف تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔وزیراعظم نے تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی منظرنامےمیں مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح روابط کے تسلسل کی اہمیت پر زور دیا۔
DATE . Feb/21/2026


