وزیراعظم اور امیر جماعت اسلامی کا غزہ میں اسرائیلی مظالم پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد-وزیراعظم سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی قیادت میں تین رکنی وفد نے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی بلا اشتعال بمباری اور ظلم و ستم پر بین الاقوامی قوتوں کی خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے غزہ کے نہتے فلسطینیوں پر جاری صہیونی ظلم و جبر کے خلاف ہر بین الاقوامی فورم پر آواز اٹھانے اور پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ صہیونی ظلم و جبر کے شکار نہتے فلسطینی بہن بھائیوں کی حمایت کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف واضح ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ مشکلات کے باوجود عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی گئی ہے اور یہ مشن جاری رہے گا، عام آدمی کی زندگی کو آسان بنانے کیلئے حکومتی ٹیم توانائی کے شعبے میں طویل مدتی اصلاحات لارہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، جماعت اسلامی کے رہنماء لیاقت بلوچ اور آصف لقمان قاضی بھی شریک تھے۔

DATE . Apr/10/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top