
وزیراعظم اور بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو آج منسک میں بات چیت کریں گے۔
دونوں رہنما پیلس آف INDEPENDENCE میں معاونین کے بغیر ملاقات کریں گے اور اس کے بعد وفود کے ارکان کے ہمراہ مذاکرات ہونگے۔
الیگزینڈر لوکاشینکو اور شہبازشریف گزشتہ سال نومبر میں بیلاروس کے سربراہ مملکت کے سرکاری دورے کے دوران طے کئے گئے معاہدوں پر عملدرآمد سے متعلق ہونے والی پیشرفت کا بھی جائزہ لیں گے۔
ملاقات کے دوران مینوفیکچرنگ کے شعبے’ تحفظ خوراک اور انسانی روابط سمیت تجارت اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
فریقین عالمی اور علاقائی ایجنڈے کے اہم امور اور بین الاقوامی تنظیموں میں دونوں ممالک کے روابط پر خصوصی توجہ دیں گے۔
توقع ہے کہ مذاکرات کے بعد متعدد دوطرفہ دستاویزات پر دستخط کئے جائیں گے۔
DATE . Apr/11/2025