وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کی رہنمائی سے ٹرانسپورٹ کی ملک گیر ہڑتال ختم ہوگئی ،مریم اورنگزیب

News Image

لاہور: پنجاب کی سینیئروزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز کی رہنمائی اور ملک بھر کے ٹرانسپورٹرز کے تعاون سے ٹرانسپورٹ کی ملک گیر ہڑتال ختم ہو گئی ہے۔ انہوں نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ٹرانسپورٹرز سمیت مذاکرات میں شریک تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی کوششوں سے مسئلہ خوش اسلوبی سے حل ہوا۔

سینیئر صوبائی وزیر نے کہا کہ گڈز، منی مزدا، پبلک ٹرانسپورٹ اور سٹاف ڈیوٹی وہیکل کمیٹیوں کے ذریعے ٹرانسپورٹ کے شعبے کو درپیش تمام مسائل کا مستقل حل نکالا جائے گا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت، ٹرانسپورٹرز اور متعلقہ فریقین مل کر اس شعبے کو ایک جدید، عالمی معیار اور عوامی خدمت کی مثال صنعت بنائیں گے۔

DATE . Dec/19/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top