
منسک: وزیراعظم نے بیلاروس کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کر لیا ہے اور وہ منسک سے روانہ ہو گئے ہیں۔
وزیراعظم کو منسک کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بیلاروس کے وزیراعظم عزت مآب الیگزینڈر تورچن، وزیر خارجہ عزت مآب میکسم رائزنکوف، اور بیلاروس میں پاکستانی سفارت خانے کے افسران نے پرتپاک انداز میں رخصت کیا۔
وزیراعظم کے اس اہم دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
DATE . Apr/12/2025