وزیراعظم سے رائل فریز لینڈ کیمپینا اور اینگرو پاکستان کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم سے رائل فریز لینڈ کیمپینا اور اینگرو پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی، جس کی قیادت گلوبل چیف ایگزیکٹو آفیسر جون ڈیرک وین کارنیبیک نے کی۔ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ان سرفہرست ممالک میں شامل ہے جو ڈیری مصنوعات تیار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیری مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن کے لیے سرمایہ کاری کا حکومت خیرمقدم کرے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ڈیری سیکٹر کی ترقی کے لیے فریز لینڈ کیمپینا جیسی عالمی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیری مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کے لیے مصنوعات کی حفاظت اور غذائیت میں اضافے کے اقدامات کو بھرپور سراہا جائے گا۔وزیراعظم نے ڈیری انڈسٹری کی پائیدار ترقی اور کسانوں کے روزگار کی بہتری کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیا۔

Date . Apr/30/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top