
ڈیووس: ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر وزیراعظم سے فلسطین کے وزیراعظم محمد مصطفیٰ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران فلسطین کے وزیراعظم محمد مصطفیٰ خود چل کر وزیراعظم شہباز شریف کے پاس آئے اور اپنا تعارف کروایا۔
فلسطین کے وزیراعظم نے فلسطینی عوام کے لیے پاکستان کی مستقل، اصولی اور غیر متزلزل حمایت پر وزیراعظم شہباز شریف کا دلی شکریہ ادا کیا۔ محمد مصطفیٰ نے عالمی فورمز پر فلسطین کے موقف کی بھرپور حمایت اور فلسطینی کاز کے لیے پاکستان کے مؤثر کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے حق میں آواز بلند کی ہے۔
DATE . Jan/22/2026


