وزیراعظم سے ملاقات کیسے ہوئی اور انہوں نے کونسی لائیو پرفارمنس کیلئے کہا؟ طلحہ احمد نے دلچسپ کہانی سنادی

پاکستان کے معروف کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد  نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی کہانی سنادی۔

حال ہی میں طلحہ احمد جیو پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جس دوران انہوں نے میزبان مبشر ہاشمی  سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

پوڈ کاسٹ میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات  کا احوال بتاتے ہوئے  طلحہ احمد  نے بتایا کہ’میرا رابطہ وزیراعظم  شہباز شریف کے  یوتھ پروگرام کوآرڈینیٹر سے تھا جس کے بعد  کراچی میں میری چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان سے ملاقات کروائی گئی،  انہوں نے مجھے  وزیراعظم سے ملوانے کا کہا،  اس کے بعد جب  میں ایک ایونٹ کیلئے  اسلام آباد گیا تو وہاں مجھے ایک روز قبل  بتایا گیا کہ میری وزیراعظم سے ملاقات طے ہوگئی ہے‘۔

طلحہ احمد کے مطابق’وزیراعظم سے ملاقات کے دوران  وفاقی وزرا بھی شریک تھے، اس دوران  وزیراعظم نے میری ویڈیوز  اور میرے کام پر میری حوصلہ افزائی کی، اس کے بعدانہوں نے  مجھے  میری سرکاری افسر اور مسلم  کاکردار والی ویڈیو کو  لائیو پرفارم کرنے کیلئے کہا، جب میں نے انہیں سرکاری افسر والی ویڈیو  پرفارم کرکے دکھائی  تو انھوں نے مجھے ہنستے ہوئے  کہا کہ ’  میں تمہیں تمہاری اس حرکت پر suspend کرتا ہوں‘۔

انہوں نے مزید  بتایا کہ اس ملاقات کے بعد وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے میری تعریف کرتے ہوئے مجھے  بتایا کہ’   آپ سے قبل وزیراعظم سے ملنے آنے والے کونٹینٹ کریئیٹر نروس ہوگئے تھے یا ان سے بات کا رخ دوسری جانب چلاگیا  لیکن آپ کی وزیراعظم سے خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی‘۔ 

واضح رہے کہ  وزیراعظم شہباز شریف نے رواں برس جولائی  میں طلحہ احمد سے ملاقات کی تھی جس دوران شہباز شریف  نے طلحہ احمد کو  اعزازی شیلڈ سے نوازا اور انعام کے طور پر ٹیبلیٹ بھی دیا تھا۔

DATE . Sep/30/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top