وزیراعظم سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات ،موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت

News Image

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے وفد نےاسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت کی اہم اتحادی جماعت ہے ۔ملکی تعمیر و ترقی کیلئے اہم فیصلوں میں حکومت کا ہر قدم پر ساتھ دینے پرمشکور ہیں۔ملاقات میں خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

پیپلزپارٹی کے وفد میں سینیٹر شیری رحمٰن، راجہ پرویز اشرف، سید نوید قمر اور اعجاز جاکھرانی شامل تھے۔ نائب وزیرِ اعظم سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ اور مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ بھی ملاقات میں شریک تھے۔

DATE . Mar/4/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top