وزیراعظم سے چیئرمین قومی احتساب بیورو کی ملاقات،مصنوعی ذہانت ، ای آفس نظام، نیب کی کارکردگی کوسراہا

News Image

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف سے چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے آج وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی اور نیب کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2025 پیش کی۔ وزیراعظم نے نیب کی پیشہ ورانہ آزادی اور قومی وسائل کے تحفظ کے اس کے مشن کی حمایت کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نے نیب کی کارکردگی کا باضابطہ طور پر جائزہ لیا اور نیب کو ایک ٹیکنالوجی کی بنیاد پر چلنے والے ادارے میں تبدیلی کو سراہا ۔ وزیر اعظم نے جدید ٹیکنالوجیز کے انضمام کی تعریف کی جس میں AI کی مدد سے تحقیقات شامل ہیں۔ انہوں نے نیب کے ای- آفس فریم ورک کی بھی تعریف کی جو حکومت کے وسیع تر کفایت شعاری اور شفافیت کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔

وزیراعظم نے نیب کی عوامی خدمات کی جانب توجہ کو بھی سراہا۔وزیراعظم نے نیب کی پیشہ ورانہ آزادی اور قومی وسائل کے تحفظ کے اس کے مشن کی حمایت کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔

چیئرمین نیب نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ برس نیب نے 6.213 ٹریلین روپے کی ریکوری کی جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ چیئرمین نیب نے وزیراعظم کو 2.98 ملین ایکڑ ریاستی اور جنگلاتی اراضی کو دوبارہ حاصل کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا جس کی قیمت تقریباً 5.99 ٹریلین روپے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جعلی اور فراڈ ہاؤسنگ اور انویسٹمنٹ اسکیمز کے 115,587 متاثرین کو 180بلین روپے واپس دلوائے گئے جو کہ ایک ایسی قومی خدمت ہے، جس سے عام آدمی کا اعتماد بحال ہوا۔

چیئرمین نیب نے بتایا کہ نیب “کھلی کچہری” اور “سنٹرل کمپلینٹ سیل” نے کامیابی سے ریاست اور اس کے شہریوں کے درمیان فاصلوں کو ختم کیا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ بیورو ڈرانے دھمکانے کے بجائے شکایات کے ازالے کا وسیلہ بنے۔

DATE . Jan/28/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top