وزیراعظم شہبازعرب اسلامک سمٹ میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

عرب اسلامک اجلاس مسئلہ فلسطین کے حل اور غزہ کی صورتحال کے حوالے سے منعقد کیا جارہا ہے—فوٹو: پی آئی ڈی

وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے۔

سعودی دارالحکومت ریاض پہنچنے پر ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبد الرحمان بن عبدالعزیز سمیت دیگر اعلیٰ سعودی حکام نے وزیراعظم شہبازشریف کا استقبال کیا۔

پاکستانی سفیر احمد فاروق سمیت دیگر سفارتی افسران بھی موجود تھے۔

وزیراعظم پیر کے روز عرب اسلامک سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور یہ اجلاس مسئلہ فلسطین کے حل اور غزہ کی صورتحال کے حوالے سے منعقد کیا جارہا ہے۔

DATE . 11 / 11 / 2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top