وزیراعظم شہباز شریف کا بنگلہ دیش میں ڈینگی کی وباء کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار، ہرممکن مدد کی یقین دہانی

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بنگلہ دیش میں ڈینگی کی وباء کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہرممکن مدد کا یقین دلایا ہے۔

پیر کو سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں بنگلہ دیش کے اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے اور ہم ان کی ہرممکن مدد کے لیے تیار ہیں۔

DATE . NOV /19 / 2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top