وزیراعظم نے نیپرا کی جانب سے سولر سے متعلق نئے ریگیولیشنز کے اجراء کا نوٹس لے لیا

News Image

اسلام آباد:وزیراعظم نےنیپرا کی جانب سےنئے سولر ریگیولیشنز کے اجراء کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ پاور ڈویژن موجودہ سولرصارفین کے کنٹریکٹ کے تحفظ کے لیےفوری نظر ثانی اپیل دائر کرے ۔

اسلام آباد میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سولر سے مستفید ہونے والے 4 لاکھ 66 ہزار صارفین کا بوجھ 3 کروڑ 76 لاکھ سے زائد صرف نیشنل گرڈ سے بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر نہ پڑے۔

پاور ڈویژن اس حوالے سے جامع لائحہ عمل تشکیل دے اور موجودہ کنٹریکٹس کا ہر ممکن تحفظ یقینی بنایا جائے۔

DATE . Feb/12/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top