وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے

News Image

زیورخ :وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم کے 56ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے

زیورخ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جنیوا، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے محمد بلال، سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کے سفیر مرغوب سلیم ، سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کے سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کے لئے نائب وزیر اعظم ووزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم کے 56ویں اجلاس کے مختلف سیشنز میں شرکت کریں گے ۔ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

وزیراعظم پاکستان کی میزبانی اور ورلڈ اکنامک فورم کی شراکت داری میں میں ہونے والی بزنس راؤنڈ ٹیبل میں بھی شریک ہوں گے۔

وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں پاکستان کی معاشی استحکام کے حوالےسے کی جارہی اصلاحات اور پاکستان کے بہتر ہوتے معاشی اشاریوں پر روشنی ڈالیں گے۔ وزیراعظم پاکستان کے استحکام کے حوالے سے ٹرپل او پروگرام ( آرڈر، آپرچونیٹی، آپٹیمائزیشن) پر بھی بات کریں گے۔

DATE . Jan/21/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top