وزیراعظم کامولانا فضل الرحمان ، حافظ نعیم الرحمان ،شاہ اویس نورانی اور آفتاب شیر پاؤ سے ٹیلی فونک رابطہ ،عیدکی مبارک باد،ملکی مجموعی و سیاسی صورتحال پر گفتگو

News Image

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان ، جمعیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل شاہ اویس نورانی اور قومی وطن پارٹی کے رہنماء آفتاب احمد خان شیر پاؤ سے ٹیلی فونک رابطہ کیاہے ۔
ٹیلی فونک رابطے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے ان رہنماؤں کو عیدالاضحٰی کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر سیاسی رہنماؤں نےبھی وزیراعظم کو عید الاضحی کی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ٹیلی فونک رابطے کے دوران ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

DATE . JUN/8/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top