وزیراعظم کا آذربائیجان کے صدر سے رابطہ، ڈرون حملوں کی مذمت

News Image

اسلام آباد:وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدرالہام علیوف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ وزیراعظم نے آذربائیجان کےعلاقے ناخچیوان پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی جس میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے مکمل یکجہتی کااظہار کرتے ہوئےصدرالہام علیوف کو یقین دلایا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں آذربائیجان کے برادر عوام کے ساتھ ہے۔
وزیرِ اعظم نےآذربائیجان کے صدر کو ایران اور خلیج میں جاری بحران کے حوالے سے پاکستان کی سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا۔

صدرالہام علیوف نے ٹیلی فونک رابطے پر وزیراعظم محمد شہبازشریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے یکجہتی اور حمایت کے جذبات کو سراہا۔ پاکستان اورآذربائیجان کی قیادت نے خطے میں کشیدگی میں کمی اور امن کی بحالی کی ضرورت پر زور دیا اور رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

DATE. Mar/7/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top