
وزیراعظم نے کہاہے کہ انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کا عالمی دن ایک خطرناک اور منظم عالمی جرم کے خلاف شعور بیدار کرنے اور عوام کو آگاہی فراہم کرنے کا اہم موقع ہے۔
وزیراعظم نے ایک پیغام میں افسوس کا اظہارکر تے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ برسوں میں غیر قانونی ہجرت کے باعث کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ایک خصوصی ٹاسک فورس قائم کی ہے، جس نے ایف آئی اے اور انٹیلی جنس بیورو کے ساتھ مل کر نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔
انہوں نے کہاکہ اسمگلنگ میں ملوث سرکاری اہلکاروں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا گیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت عوام کو قانونی طریقوں سے بیرون ملک روزگار حاصل کرنے کے بارے میں آگاہی فراہم کر رہی ہے اور اندرون و بیرون ملک معاشی مواقع پیدا کرنے پر بھرپور کام جاری ہے۔ پاکستان عالمی سطح پر بھی انسانی اسمگلنگ کے خلاف سرگرم ہے۔
DATE . July/30/2025