وزیراعظم کا برآمدات 60 ارب ڈالر تک لے جانے کا عزم

وزیراعظم نے کہا ہے کہ برآمدات پر مبنی معاشی ترقی “اڑان پاکستان” وژن کا اہم جزو ہےبرآمدی صنعتوں کی ترقی کیلئے ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ فنڈ کے گورننس نظام میں ضروری اصلاحات کی جائیں ۔وزیر اعظم نے آئندہ پانچ سال میں ملکی برآمدات کو 60 ارب ڈالر تک لے جانے کے لیے جامع اور مؤثر حکمت عملی تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی ۔۔
ملکی برآمدات بڑھانے کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ،معیشت کی ترقی اور برآمدات کو فروغ دینے کے لیے معاشی ٹیم کو ٹیرف کے نظام میں پائیدار اصلاحات متعارف کرانے، ، آئی ٹی اور زراعت کے شعبوں کو خصوصی توجہ دینے کی ہدایات دیں ۔۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ٹیرف میں اصلاحات لا کر صنعتوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافے کی حکمت عملی اپنائی جائےٹیرف کے نرخوں کو کم اور نظام کو عام فہم اور سہل بنایا جائے۔۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ دو سال میں ٹیرف میں کمی آئی ہے اوربرآمدات بڑھانے کیلئے وزارت تجارت ہر سال پاکستان میں بین الا قوامی سطح کے نمائشوں کی میزبانی کرتا ہے۔۔2025-30 اسٹرٹیجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت جاری ہے۔ پاکستانی مصنوعات کو بین الا قوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کیلئے نیشنل کمپلائینس سینٹر تیار ہو چکاہے۔۔۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں

DATE . Feb/21/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top