وزیراعظم کا دورہ آذربائیجان مکمل، تاجکستان کیلئے روانہ

News Image

آذربائیجان: وزیراعظم نے اپنا تین روزہ کامیاب دورہء آذربائیجان مکمل کر لیا ہے اور اب وہ تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

لاچین کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آذربائیجان کے نائب وزیر خارجہ ایلنور مامیدوف، آذربائیجان میں تعینات پاکستانی سفیر قاسم محی الدین اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔

دورہء آذربائیجان کے دوران وزیراعظم نے آذربائیجان کے صدر الہام علییوف سے دو طرفہ ملاقات کی، انہوں نے پاکستان،ترکیہ،آذربائیجان کے سہ فریقی سمٹ میں شرکت کی اور آذربائیجان کے یوم آزادی کی تقریب میں بھی شریک ہوئے۔

وزیراعظم دوشنبہ میں گلیشئرز کی حفاظت پر ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

DATE . May/29/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top