وزیراعظم کا دورہ تاجکستان دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا، پاکستانی سفیر

News Image

تاجکستان میں تعینات پاکستان کے سفیر سعید سرور نے پی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دورہ تاجکستان غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم دوشنبے میں گلیشیئرز سے متعلق ایک بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے جہاں وہ پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں عالمی برادری کے سامنے پیش کریں گے۔

سعید سرور کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف اس دورے کے دوران تاجکستان کی اعلیٰ قیادت سے بھی اہم ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات، ماحولیاتی تبدیلی، علاقائی تعاون اور دیگر امور زیرِ بحث آئیں گے۔

سفیر نے امید ظاہر کی کہ یہ دورہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں مددگار ثابت ہوگا، خاص طور پر ماحولیاتی شعبے میں مشترکہ کاوشوں کو فروغ دینے میں۔

DATE . May/30/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top