
اسلام آباد (9 مئی 2025) — وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق رکن قومی اسمبلی محمد خان ڈاہا سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ان کے والد حاجی عرفان احمد خان ڈاہا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کی، جبکہ سوگوار خاندان کے لیے صبر و استقامت کی دعا بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ حاجی عرفان احمد خان ڈاہا ایک مخلص سیاسی کارکن تھے جنہوں نے عوامی فلاح کے لیے قابل قدر خدمات سرانجام دیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ایک وفادار ساتھی اور عوامی خدمت گزار سے محروم ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی تمام تر ہمدردیاں مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
DATE . May/9/2025