
اسلام آباد-وزیراعظم نے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاروق حمید کی وفات پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے اپنے بیان میں مرحوم کی بلندی ء درجات کی دعاء کی ہے اور ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے کرکٹر فاروق حمید کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نے اپنے کھیل کے ذریعے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا،اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے ۔
DATE . Apr/3/2025